شی جن پھنگ

شین زین اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کے نتائج کی دستاویز پر مشاورت کا عمل شروع

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ 2026 کے حوالے سے پانچویں بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اپیک سینئر آفیشلز میٹنگ 2026 کے چیئرمین چھن شو نے بریفنگ میں بتایا کہ تمام فریق عمومی طور پر چین کی جانب سے نتائج کے لیے تیار کیے گئے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور چین کے ساتھ مل کر شین زین اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کے دوران بھرپور نتائج کے حصول کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

چھن شو نے بتایا کہ شین زین اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ جلد منعقد ہونے والی ہے اور اجلاس کے نتائج کی دستاویز پر مشاورت کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ چین ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے بنیادی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے پہلے سے حاصل کیے گئے متعدد عملی تعاون کے نتائج کی بنیاد پر تمام فریقوں کے درمیان مزید اتفاقِ رائے پیدا کر رہا ہے اور ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے تمام فریقوں کے مشترکہ وژن اور اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

اس کے ساتھ چین تجارت، رابطے اور جدت کے شعبوں میں عملی نتائج کے حصول کے لیے بھی فعال طور پر اقدامات کر رہا ہے تاکہ متعلقہ شعبوں میں اپیک تعاون کو نئی قوت فراہم کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں