شہباز شریف

پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات ایک قومی صدمہ ہے’ شہباز شریف

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات ایک قومی صدمہ ہے، حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابل فخر تاریخ اور جدوجہد کا نام تھا ،ان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی، پاکستان اور قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی ،ان کی زندگی پاکستان سے محبت کی کہانی ہے، اسلام اور پاکستان ہی ان کا مطمع نظر رہے ۔

انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان اور اس کے مفادات کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے مادی مفادات کے بجائے پاکستان کے لئے کام کرنا پسند کیا ،اللہ تعالی پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو توشہ آخرت بنا دے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں