الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد (گلف آن لائن)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کرلی، پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سْنایا۔الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دے دی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکائونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے، اب مریم اور بلاول کو پتہ چلے گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکائونٹ ہیں جو وہ چْھپا رہے تھے، انہوں نے الیکشن کمیشن سے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں