افغان طالبان

افغان طالبان کے ساتھ اولین بات چیت میں کھلا پن اور پیشہ وارانہ رویہ دیکھنے میں آئے، امریکی موقف

واشنگٹن( گلف آن لائن)افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ایک وفد اور اعلی امریکی نمائندوں کے مابین پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں بات چیت کے اہم موضوعات سلامتی اور دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق معاملات رہے۔ امریکی ذرائع نے مزید کہا کہ یہ ملاقات کھلے پن کے پیشہ وارانہ ماحول میں ہوئی۔

واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق اس مکالمت میں افغانستان میں انسانی حقوق کے احترام کی صورت حال اور خواتین اور لڑکیوں کی ملکی سماجی زندگی میں بھرپور شرکت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس بات چیت کے کوئی ٹھوس نتائج بھی نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں