ڈاکٹرعبدالقدیرخان

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی وفات پرحماس کی پاکستانی قیادت سے تعزیت

مقبوضہ بیت المقدس (گلف آن لائن )پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق کہلانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خان کی وفات کو عالم اسلام کے لیے ایک سانحہ قرار دیا ہے۔مرکزاطلاعا ت فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کے نام اپنے الگ الگ مکتوبات میں جوہری سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اپنے تعزیتی بیان میں حماس ہ رنما نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر حماس اور پوری فلسطینی قوم کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

ڈاکٹر قدیر کی وفات پورے عالم اسلام کے لیے صدمے کا باعث ہے۔انہوں نے اپنے مکتوبات میں مرحوم ڈاکٹر قدیر خان کے اہل خانہ سے بھی تعزی کی اور حماس اور فلسطینی قوم کی طرف سے ان کے لیے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پوری مسلم امہ کا نقصان ہے اور ہمیں اس پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے ایٹم بم بنا کرنہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے دفاع کے لیے کام کیا۔ ان کی عالم اسلام کے لیے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں