بابر اعوان

ڈاکٹر عبد القدیر خان اسلام کے ہیرو تھے ، بابر اعوان

راولپنڈی(گلف آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان اسلام کے ہیرو تھے ،کوئی شخص جب تک خطرات مول نہیں لیتا اس وقت تک بڑا آدمی نہیں بن سکتا،وزیر اعظم سے بات کرکے اسلام آباد کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے ۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان اسلام کے ہیرو تھے۔انہوںنے کہاکہ کوئی شخص جب تک خطرات مول نہیں لیتا اس وقت تک بڑا آدمی نہیں بن سکتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان عام سرزمین نہیں یہ اللہ کی خاص مہربانی ہے،ٍڈاکٹر قدیر خان کو مشکلات کا علم تھا انہوں نے خود یہ راستہ چنا۔انہوںنے کہاکہ اصل کپتان وہ جو اس وقت لینڈنگ کرائے جب طوفان ہو اور نظر بھی کچھ نہ آرہا ہو۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جب ظلم ہوتا یے تو ہر انسان اور مسلمان تڑپتا ہے ،غیر ترقی یافتہ ملک کیلئے ڈاکٹر قدیر خان بہت بڑا تحقہ تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے تو ابھینندن کو مزیدار چائے پلا کر بھیجا تھا۔ بابر اعوان نے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان اور ان کے بچے اس ملک کے محسن ہیں ،وزیر اعظم سے بات کرکے اسلام آباد کی اہم جگہ کا نام ڈاکٹر قدیر کے نام پر رکھیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر قدیر خان رات کو جاگتے تھے اور ہم سب سکون سے سوتے،شکرالحمدللہ پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کی صورتحال میں سب نے کہا سال 89 کی صورتحال پیدا ہوگی لیکن نہیں ہوئی ،بارڈر مینجمنٹ کو بہترین طریقے سے ہینڈل کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں