امریکا

امریکا یواین انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل پرغیرمتناسب نظرِکرم کی مخالفت کرے گا

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا نے اقوام متحدہ کے تحت جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسرائیل پرکونسل کیغیرمتناسب نظرِکرم کی مخالفت کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے امریکا کے کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں کونسل سے متعلق بعض خدشات ہیں۔ہم اسرائیل پرکونسل کی غیرمتناسب توجہ کی بھرپورمخالفت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کونسل کا صرف ایک مستقل ایجنڈا آئٹم ہے اور اس میں صرف ایک ملک (اسرائیل)کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا انسانی حقوق کے انتہائی برے اور خوفناک ریکارڈ کے حامل ممالک کے( بہ طوررکن)انتخاب کے خلاف بھی آواز اٹھائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں