فواد چوہدری

تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا پاکستان میں بھی اوپر جائیگا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگاء کا توڑ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں