ہمایوں اخترخان

12ربیع الاول کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کا دن ہے ‘ ہمایوں اخترخان

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے 12ربیع الاول کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتم النبین آنحضرت محمد ۖ صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ساری بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین ۖبن کر تشریف لائے،12ربیع ا لا ول کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کاعظیم ترین دن ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اخوت ، امن و خیر سگالی کی فضا قائم کرنے کے لئے اسوئہ رسولۖ کی پیروی ضروری ہے کیونکہ ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی اسی اسوئہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔انہوںنے کہاکہ حضرت محمدۖ کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں،آپ ۖنے اپنے اسوہ حسنہ کی بدولت مختصر مدت میں پوری دنیا کو مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا،آ پۖ نے امن وآشتی،اخوت،احترام انسانیت، مساوات،عفوودرگزراور عدل و انصاف کا درس دیا،نبی پاکۖکا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عظمت کی معراج کا دن ہے ،اس دن رب کی ذات نے نبی کریم حضرت محمد ۖکو رحمت اللعالمین ۖبنا کر بھیجا ہے اور دنیا سے ظلم اور جہالت کے اندھیرے دورہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں