سراج الحق

عمران خان حکومت کا کسی بھی ادارے پر کنٹرول نہیں’سراج الحق

چترال(گلف آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حکومت کا تین سالہ دور عوام کے لئے ڈراونا خواب بن چکا ہے۔عمران خان حکومت کا کسی بھی ادارے پر کنٹرول نہیں۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے کہنے پر ٹیکسوں اور روز بروز تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں خود کشیوں کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔چترال میں این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کو اس کا احساس ہی نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتین ذاتی ایجنڈوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی’پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔آرمی چیف کے ایکسٹینشن کا معاملہ ہو یا ڈومیسٹک وائلنس کا تینوں ایک ہی پیچ پر تھے۔

آئی ایم ایف کی غلامی تینوں جماعتوں کی پالیسی کا حصہ ہے۔ان حالات میں جماعت اسلامی خاموش نہیں بیٹھے گی۔31 اکتوبر کو جماعت اسلامی پاکستان ڈی چوک اسلام آباد میں حکومت اورمہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور اسی روز ملک گیر احتجاجوں کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں