خادم حسین

پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا’خادم حسین

لاہور(گلف آن لائن) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ موجودہ کومت نے اپنی نااہلی اور ناتجربرہ کاری کے باعث ملک کی معیشت کو خطرناک حد تک تباہ و برباد کردیا ہے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے،تاجروں پر نت نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے کاروباری افراد کو اپنی جائز تجارت سے محروم کردیا ہے متنازعہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی اقتصادی حالت تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہی ہے ۔حکومت گردشی قرضوں میں500ارب اضافہ عوام کی جیبوں سے نکالے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ اس وقت معیشت کو بچانے کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور قرض لینا ضروری ہوگیا ہے ،آئی ایم ایف پاور سیکٹر اور ٹیکس اصلاحات کے نام پر عوام پر کھروں روپے کا بوجھ بڑھانے کا مطالبہ کررہا ہے۔جو قوم کے مفادات کے خلا ف ہے ۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبات من و عن تسلیم نہ کیے جائیں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پیداوار،برآمدات اور طلب کم ہوجائے گی،جبکہ کرنٹ اکائونٹ کا بڑھتا ہوا خسارہ بھی کنٹرول کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں