نیپال اور بھارت

نیپال اور بھارت میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداددو سو ہوگئی

کھٹمنڈو (گلف آن لائن)نیپال میں رواں ہفتے کے آغاز سے جاری شدید بارشوں کے سلسلے اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم ننانوے افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ چالیس افراد لاپتہ ہیں اور پینتیس افراد کو ریسکیو کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دوئبا نے ملک کے مشرقی اور مغربی حصے میں متاثرہ ترین علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ریکسیو کارروائیوں میں مزید تیزی کا کہا ۔

ادھر پڑوسی ملک بھارت میں بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب پھیلنے والی تباہی سے اب تک اٹھاسی افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں چھیالیس جبکہ جنوبی ریاست کیرلا میں بیالیس افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں