فرخ حبیب

وزیراعظم وطن واپسی پر عوامی ریلیف کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے’فرخ حبیب

سرگودھا(گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم وطن واپسی پر عوامی ریلیف کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔

زرائع کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرح حبیب نے رسالہ 12میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کا احتجاج عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے کیونکہ لوگ تمام حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں علم ہے کہ ملک میں آنیوالی مہنگائی کی حالیہ لہر کوروناسے پیدا شدہ عالمی حالات کا نتیجہ ہے اور چونکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوئی ہے اور پاکستان بھی اسی ورلڈ گلوب کا حصہ ہے اسلئے اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں لیکن باقی دنیا کی نسبت ہم نے کم سے کم بوجھ عوام تک پاس آن کیا ہے اور اپنے محصولات و ٹیکسز میں جس قدر ممکن ہوسکا کمی کی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے واپسی پر ایک اہم و بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے جس سے عوام کو بہت حد تک ریلیف حاصل ہوگا۔

وزیر مملکت نے رسالہ 12 فیصل آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، پارک کی تزئین و آرائش، ڈسپنسری کی تعمیر و بحالی،سٹریٹ پول لائٹس، سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی بیروزگاروں کا سرکس ہے جس کے مداریوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں