وزیر داخلہ

کالعدم تنظیم اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ،احتجاجی شرکاء اسلام آبادداخل نہیں ہونگے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ،احتجاجی شرکا اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کریں گے،ٹی ایل پی کے زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا اور ماضی میں کیے گئے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفارت کار کو بے دخل کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کافی حد تک طے پا چکے ہیں اور ایک بجے مذاکرات سے متعلق تفصیلی بات چیت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا اور ماضی میں کیے گئے معاہدے کے تحت فرانسیسی سفارت کار کو بے دخل کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے لوگ منگل دوپہر 12 بجے تک ادھر ہی قیام کریں گے جہاں وہ اس وقت موجود ہیں، دونوں طرف ٹریفک کھول دی جائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ روز یعنی پیر کو ٹی ایل پی کا ایک وفد بھی ہماری طرف آئے گا اور ان کے مسائل سے متعلق بات چیت شروع ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تین روز میں ان کے مسائل پر بات ہوگی لیکن احتجاجی مظاہرین اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں