مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان کی پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، مبارک بادی دینے سے ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس موقع پر بھنگڑے ڈالنا، مٹھائیاں تقسیم کرنا ہوائی فائرنگ کرنا افسوس ناک عمل ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت سرکار، میڈیا میچ جیتنے کا جشن منارہی ہے مگر اپنے بچوں کے قتل پر مکمل خاموش ہے، افسوس کی بات ہے کہ لاہور میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ انہوںنے کہاکہ جی ٹی روڈ پر لوگ میتیں ہاتھوں میں لیکر اسلام آباد آرہے ہمیں انکے ساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اپنوں کے ہاتھوں ہی ہمارے اپنے بچوں کا قتل عام کروایا جارہا، ہمیں ٹی ایل پی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنی چاہئے، جی ٹی روڈ پر ریاستی دہشتگردی جاری ہے، خدارا قوم پر رحم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں