آغا سراج

احتساب عدالت ،آغا سراج سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم

کراچی(گلف آن لائن)احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

منگل کو کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ آغا سراج درانی سمیت 11 ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالتی عملہ ملزمان کو آوازیں لگاتا رہا۔ آغا سراج درانی سمیت ملزمان کے وکلا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق کیس میں آغا سراج درانی سمیت 11 ملزمان مفرور ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں