نیپرا

نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ کر دیا،جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (گلف آن لائن)نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ کر دیا،جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ منگل کو نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ،نیپرااتھارٹی نے 2ستمبرکوفیول ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اضافے کااطلاق لائف لائن کے علاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں