چوہدری فواد حسین

ٹی ایل پی والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، روز روز کا تماشہ ختم ہونا چاہیے،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، روز روز کا یہ تماشہ اب ختم ہونا چاہیے،ہندوستان کرکٹ ٹیم کی جو پٹائی کی وہ انہیں یاد رہے گی، نیوزی لینڈ کو بھی سکیورٹی کلیئنرنس پر آرام آگیا ہو گا۔۔

بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا لیکن عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے، تحریک لبیک والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ۖ تو کہتے ہیں راستے سے کنکر بھی ہٹا دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ روز روز کا تماشا ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کرکٹ ٹیم کی جو پٹائی کی وہ انہیں یاد رہے گی، نیوزی لینڈ کو بھی سکیورٹی کلیئنرنس پر آرام آگیا ہو گا۔

چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے کااعلان خوش آئند ہے۔سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے سال کے دوران 1.2 ارب ڈالر مالیت کی ریفائن پٹرولیم مصنوعات کی مالی سہولت کا بھی اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں