فیصل کریم کنڈی

مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کل تاریخی احتجاج ہوگا ،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف کل جمعہ کو تاریخی احتجاج ہوگا ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ قوم کی آواز ہے ، عوامی احتجاج اور ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک سے نالائق حکومت سے نجات ملے گی ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک عمران خان کے پائوں اکھیڑ دیگی ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانا منافقت ہوگی ،پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی عمران خان سے لاتعلق ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں