بیجنگ(گلف آن لائن )چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کہا ہے کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) جلد ہی نافذ العمل ہونے کے مرحلے میں داخل ہوجائے گی اور ممالک کو اس کے جلد از جلد نفاذ کے لیے کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ لی نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو آسیان پلس چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے24ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔لی نے کہا کہ اس معاہدے کے جلد ازجلد نفاذ کے لئے ممالک کو کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے اور آزاد تجارت کے فروغ اور اعلی سطح کے انضمام کو جاری رکھنا چاہئے۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک دلچسپی رکھنے والی حکومتوں، کاروباری چیمبرز یا ایسوسی ایشنز اور آسیان ممالک کی کمپنیوں کے اہلکاروں کی تربیت کے حوالے سے آر سی ای پی پر عملدرآمد کے تجربات کے اشتراک جیسے صلاحیت میں اضافے کے پروگراموں کی میزبانی اور اگلے سال آر سی ای پی پر اعلی معیار کے مطابق عملدرآمد کے حوالے سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کرے گا جس میں تمام فریقین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔



