پیرا گون ریفرنس

خواجہ بردران کے خلاف پیرا گون ریفرنس ‘نیب کے گواہ بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب ،سماعت 17 نومبر تک ملتوی

لاہور(گلف آن لائن) احتسا ب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیرا گون ریفرنس میں آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی ۔احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس کی سماعت جج نسیم احمد ورک نے کی۔

خواجہ برادران نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی تاہم نیب آرڈینس میں گواہ کے بیان کی ریکارڈنگ کے معاملے پر صورتحال واضح نہ ہونے پر ریفرنس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ حکومتی وزرا کے بیان ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے، ایک دوسرے کے بیانات کی تردید کر رہے ہیں، حکومت مقررہ وقت سے پہلے ہی گر جائے گی۔لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت خود ہی گرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے حکومتی وزرا کے متضاد بیان پر بھی نقطہ چینی کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے ڈینگی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں