اسلام آباد ہائیکورٹ

آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر نیب ریفرنس کی سماعت کے دور ان آصف زرداری کی درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری پر فرد جرم روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

عدالت نے کہا کہ آصف زرداری نے ٹرائل کورٹ کا بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا، وکیل آصف زرداری کے مطابق نیب الزامات درست نہیں، وکیل کے مطابق احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کرکے غلط حکم دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست پر چئیرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ 4 نومبر تک ٹرائل کورٹ آصف زرداری کے خلاف مزید کارروائی نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں