ایف آئی اے

ایف آئی اے کی پیٹرولیم بحران پر ہونے والی انکوائری کے تناظر میں پیشرفت

لاہور( گلف آن لائن)ایف آئی اے نے جون 2020میں پیٹرولیم بحران پر ہونے والی انکوائری کے تناظر میں وزارت پیٹرولیم ،اوگرا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار یاں کرلیں ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پیٹرولیم بحران پر ہونے والی انکوائری پر پیشرفت کرتے ہوئے دو آئل پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیزکے خلاف مقدمات درج کر کے ایک کے سی ای او ،اوگرا کے دو ممبران ، وزارت انرجی و پیٹرولیمکے دو اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق اوگرا کے افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے۔

وزارت انرجی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے بھی غیر قانونی اقدامات اٹھائے ۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں