شہباز گل

نااہل لیگ پہلے عالمی وبا پر گھٹیا سیاست چمکاتی رہی، اب عالمی مہنگائی اور بلند ترین عالمی پیٹرولیم قیمتوں کی آڑ میں سیاست میں مصروف ہے،شہباز گل

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوام نے ن لیگ کی سیاست 2018 میں دفن کر دی، میاں مفرور دیوانہ وارمجھے کیوں نکالا کے نعرے لگاتے پائے گئے، پاکستان کو آئی ایم ایف کے در پر پہنچانے والے آج کس منہ سے قرض پر بات کر رہے ہیں۔

مریم اور نگزیب کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ پہلے عالمی وبا پر گھٹیا سیاست چمکاتی رہی، اب عالمی مہنگائی اور بلند ترین عالمی پیٹرولیم قیمتوں کی آڑ میں سیاست میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہل درباری رٹے رٹائے بیانات دینے میں مصروف ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے در پر پہنچانے والے آج کس منہ سے قرض پر بات کر رہے ہیں، قرض پر قرض لے کر بھی قومی خزانہ خالی رہا اور انکے پیٹ بھرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں