پاکستان پیپلز پارٹی

ورلڈ بینک کی پاکستان ڈویلپمنٹ رپورٹ ،پیپلزپارٹی کا اظہار تشویش

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک کی مہنگائی میں مزید اضافے سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے، حکومت عوام کو سب اچھا ہے کا کہہ کر اپنی ناکامیاں چھپاتی آ رہی ہے جس سے ورلڈ بینک نے پردہ اٹھا دیا ہے،حکومت ملکی معیشت اور درپیش چیلنجز سے فوری پارلیمان کو اعتماد میں لے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جارہ کردہ پاکستان ڈویلپمنٹ رپورٹ کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی مہنگائی میں مزید اضافے سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ نے حکومت کے جھوٹے دعووں سے پردہ اٹھا دیا ہے، ورلڈ بینک نے مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تک جانے اور غربت کی شرح 4.8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی برآمدات نہیں بڑھ رہیں جبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق قرض اور واجبات جی ڈی پی کا 90 فیصد ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور حکومت کے دعووں میں بہت بڑا تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سب اچھا ہے کا کہہ کر اپنی ناکامیاں چھپاتے آ رہی ہے جس سے ورلڈ بینک نے پردہ اٹھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت اور درپیش چیلنجز سے فوری پارلیمان کو اعتماد میں لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں