پیٹرولیم مصنوعات

یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

اسلام آباد (گلف آن لائن)یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پٹرول ساڑھے 6روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے ،ڈیزل فی لیٹر کی قیمت میں بھی 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پٹرولیم اور جی ایس ٹی پر انحصار کریگی ،اس وقت فی لیٹر پٹرول پر لیوی 5روپے 62پیسے ہے

،ڈیزل پر لیوی 5روپے 14پیسے فی لیٹر ہے ،قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ،حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں