شاہ عبداللہ

اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات امن کے اقدامات میں رکاوٹ ہیں،شاہ عبداللہ

عمان (گلف آن لائن)اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات خطے میں امن کے حصول کے امکانات کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔میڈیارپورٹس ب اردن کے بادشاہ نے گذشتہ روز لندن میں ہونے والی متعدد ملاقاتوں کے دوران دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کا ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصوب مل کے مطابق حل تلاش کرنے اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے برطانوی پارلیمنٹ، ہائوس آف کامنز کے سپیکر لنڈسے ہوئل، خارجہ امور اور دفاعی کمیٹیوں کے چیئرمین اور اراکین اور پارلیمنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اردن کے شاہی دربار کے ایک بیان کے مطابق ملاقاتوں میں اردن اور برطانیہ کو جوڑنے والے اسٹریٹجک اور تاریخی تعلقات کے ساتھ ساتھ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔شاہ عبداللہ دوم نے اپنے ملک کی برطانیہ کے ساتھ عالمی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت میں اضافہ، کروناوبا کے انسانی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون کے طریقہ کار کو مضبوط پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں