چوہدری فواد حسین

سیاسی میدان میں برابری ضروری ہے ورنہ صورت حال کراچی جیسی ہوجائے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کوسیاسی میدان برابری کی سطح پر ملنا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوگا تو کراچی جیسی صورت حال ہوجائے گی۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سیاسی تحریک چلانا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت نے کلاشنکوف کے زور پر بازار بند نہیں کرائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی تحریک کو متشددمذہبی جماعتوں سے ملانا درست عمل نہیں،سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان برابری کی سطح پر ملنا چاہیے، اگر برابری کی سطح پرمیدان نہیں ملے گا تو کراچی جیسی صورت حال پیدا ہوجائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایسیمواقع پرمشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے،حکومت نے سیاسی جماعتوں کے ذریعے آئین میں اصلاحات کی کوشش کی، انتخابی اصلاحات،نیب قوانین میں اصلاحات کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اصلاحات کیلئے سنجیدہ نہیں،ہم نے اپنی پوری کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ ایڈمنسٹریٹو اسٹریکچر مضبوط نہیں کریں گے تو صورت حال عراق اور شام جیسی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلح گروپس کو ٹیک اوور نہیں کرنے دینا،تمام سیاسی جماعتوں کومل کرحالیہ مسلح تحریک کی مذمت کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں