صدر بائیڈن

صدر بائیڈن کی فرانسیسی صدر اور پوپ فرانسس سے ملاقاتیں

روم(گلف آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دورہ یورپ کا آغاز پر ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور اٹلی کے دارالحکومت روم میں فرانسیسی صدر سے ملاقات کے دوران امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیکیورٹی معاہدے کے بارے میں، جس سے امریکہ کے طویل مدتی اتحادی فرانس کو باہر رکھا گیا ہے، نا مناسب کا لفظ استعمال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے کہا کہ ہم نے جو کیا وہ سلیقہ مندی سے عاری تھا۔ جی 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل فرانسیسی صدر امانوئل میک خواں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے، انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ مناسب طریقے سے نہیں ہوا۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں، فرانس کو بتادیا گیا تھا کہ اس کے ساتھ معاہدہ باقی نہیں رہا۔ خدا جانتا ہے، مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ آپ کو یہ نہیں بتایا گیا۔ایشیا بحرالکاہل سیکیورٹی معاہدے کے تحت آسٹریلیا کو جوہری توانائی سے چلنے والی امریکی آبدوزیں حاصل ہوں گی۔ لیکن، امریکی سب میرینز خریدنے کا مطلب یہ ہوا کہ آسٹریلیا نے اس سے پیشتر فرانس کے ساتھ روایتی آب دوزیں خریدنے سے متعلق 65 ارب ڈالر مالیت کا جو معاہدہ کیا تھا، وہ منسوخ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں