جمشید اقبال چیمہ

مسلم لیگ (ن) سے 133کے انتخابی میدان میں مقابلہ ہوگا’جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مشکل ترین حالات میں وژن رکھنے والے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں اور سیاسی مخالفین کی ساری خواہشیں ان کے سینے میں ہی دم توڑ گئی ہیں،مسلم لیگ(ن) حوصلہ رکھے این اے 133کامیدان خالی نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان سے بھرپو رمقابلہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 133میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مافیاز اوران کے پھیلائے ہوئے نظام کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے اور انشا اللہ اس میں کامیاب ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نا مساعد معاشی حالات کے باوجود جس طرح حوصلہ اور عزم دکھایا ہے پوری دنیا ان کے اقدامات کو سراہا رہی ہے لیکن صرف ایک اپوزیشن ہے جو میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے لیکن ہمیں ان سے کسی سر ٹیفکیٹ کی ہرگز ضرورت نہیں ۔ انہوںنے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابی زور و شور سے جاری رکھیں ، انشااللہ ہمیں انصاف ملے گا او ر این اے 133میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو واضح مارجن سے شکست دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں