کامیاب جوانوں

ملک بھر سے کامیاب جوانوں میں 22 ارب مالیت سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل

اسلام آباد(گلف آن لائن)ملک بھر سے کامیاب جوانوں میں 22 ارب مالیت سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا،معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے قرض حاصل کرنے والے کامیاب جوان کی کہانی ٹویٹ کردی، اسلام کوٹ سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان راج کمار نے قرض کی رقم سے پھلوں اور سبزیوں کا کام شروع کیا ۔

راج کمار نے کہاکہ کاروبار کو وسعت دینے کیلئے سرمایے کی ضرورت تھی،کامیاب جوان پروگرام سے انتہائی آسانی سے ایک مہینے کیدورانیے میں قرضہ منظور ہو ا۔ راج کمار نے کہاکہ پہلے سے کاروبار اب بہت بہتر چل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام سے خالصتاً میرٹ کی بنیادپر قرضہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ہزاروں نوجوان اس پروگرام کے تحت قرضے حاصل کرکے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کی حقیقی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرمِ عمل ہے۔

انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہر مہینے دو سے تین ارب روپے مالیت کے قرضے منظور کیے جارہے ہیں۔ عثمان ڈارنے کہاکہ دو سال کے دورانیہ میں 22 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے قرضہ جات کی تقسیم بڑی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسکیم سے نوجوانوں کو 100 ارب مالیت کے قرضے دینے کا ہدف مکمل کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں