ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان نے اپوزیشن کی سیا ست کو زندہ دفنادیا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کی سیا ست کو زندہ دفنادیا ، اپنے سیاسی مفاد کی خاطر عوام کو مشتعل کرنے کی سازش رچا کر اپوزیشن خطر ناک کھیل کھیل رہی ہے، اپوزیشن ملک کو بدامنی کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے انکے یہ عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیانیے پر ان کی جماعت کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہے لندن اور رائے ونڈ بیانیہ کے پلڑے میں وزن ڈالنے والوںکی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، انہیں قومی دولت کی ایک ایک پائی واپس کرنا پڑیگی۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم بیرونی اشاروں پر ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن پر پردہ ڈالنا اور این آر او لینا ہے ، موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے جو دشمن قوتوں کو گوارہ نہیں جو عناصر ملک میں پر تشدد احتجاج کررہے ہیں وہ دراصل پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کی تکمیل کررہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پی پی پی اپنے ادوار اقتدار میں جمہوری مینڈیٹ کے احترام کا شور ڈالتی رہی اور اب پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی خاطر ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے جو انکے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں