جمشید اقبال چیمہ

اپوزیشن کو دکھ ہے120ارب انکی جیبوں کی بجائے غریبوں کے پاس کیوں جارہاہے’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کاکم آمدن والے طبقات کیلئے 120ارب کا پیکج عوام دوست حکومت ہونے کا منہ بولتاثبوت ہے،اپوزیشن کاواویلا ہر کسی کو سمجھ آرہاہے ، انہیں اصل درد یہ ہے کہ 120ارب روپے کا پیکج ان کی جیبوں میں جانے کی بجائے غریبوں کے پاس کیوں جارہا ہے ،عوام این اے 133کے ضمنی انتخاب میں لوٹ مار کرنے والی اپوزیشن سے کا کڑا محاسبہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی رہنماشنیلا روتھ،نذیر چوہان،شبیر سیال ،عبدالکریم کلہواڑ،محمد فیاض بھٹی،لقمان گوندل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔جمشید اقبال چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہرگز مایوس اور خوف کا شکار نہیں بلکہ مشکل گھڑی سے تقویت لے کر سر خرو ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ عوام با شعورہیں وہ جانتے ہیںکہ عالمی منڈیوںمیں مہنگائی کا رجحان ہے جس کے اثرات یہاں بھی مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران ماضی کے حکمرانوں کی طرح آنکھوںمیں دھول جھونکنے کی بجائے عوام کوحقیقت سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ جہاں کامیابیاں سمیٹی ہیں اس سے بھی عوا م کوآگاہ کیا ہے اورجہاں پر کوئی کمی کوتاہی ہے اسے بھی عوام کے سامنے رکھاجارہاہے۔ انہوںنے کہاکہ این اے 133میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی والوںکے چہروںکی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں اوروہ نتائج سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں