پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد جمع

لاہور(گلف آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام پر مہنگائی کے مسلسل بم برسائے جارہے ہیں،

ہوشربا مہنگائی کی سونامی میں عوام فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں،حکومت نے گھی کی قیمت میں 53 روپے فی کلو اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 65 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔،قیمتوںاضافے سے عوام کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے،مطالبہ ہے کہ فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں