مالی سال

مالی سال کی پہلی سہ ماہی : تجارتی خسارے 105فیصد سے تجاوز گیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)مالی سال کی پہلی سہ ماہی : تجارتی خسارے 105فیصد سے تجاوز گیاادارہ شماریات نے پہلے چار ماہ کے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کردیئے جس کے مطابق برآمدات 24.71 فیصد اضافے سے 9 ارب 44کروڑ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ،گذشتہ سال 7 ارب 57کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں ،درآمدات 65.15فیصد اضافے سے 25ارب 6کروڑ ڈالر رہیں، گذشتہ سال 15 ارب 17کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں ،تجارتی خسارہ 15 ارب 61کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا، گذشتہ سال کے 7.60ارب ڈالر کے مقابلے میں خسارہ 105.43 بڑھ گیا ، ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں برآمدات میں 24.71 پفیصداضافہ ہوا ،

اکتوبر 2021 میں برآمدات کا حجم2ارب 44کروڑ ڈالر تھا، اکتوبر 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب10 کروڑ ڈالر تھا، ستمبرکے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 62.83 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 33کروڑ ڈالر تھا، اکتوبر2020 میں درآمدات کا حجم 3 ارب 89کروڑ ڈالر تھا، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 117.22فیصد اضافے سے 3.88ارب ڈالر رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں