سینیٹر شیری رحمان

خود کو ایماندار، دوسروں کو چور کہنے والے پٹرول پر فی لیٹر 21 روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے حاصل کر رہے، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ خود کو ایماندار، دوسروں کو چور کہنے والے پٹرول پر فی لیٹر 21 روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے حاصل کر رہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ خود کو ایماندار، دوسروں کو چور کہنے والے پٹرول پر فی لیٹر 21 روپے اور ڈیزل پر فی لیٹر 28 روپے حاصل کر رہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر لے رہی جو 15 روپے تک لے جائینگے ۔ انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار آئی ایم ایف کی شرائط پر لیوی کے ذریعے 250 سے 300 ارب حاصل کرنا چاہتی، صرف پیٹرولیم لیوی کی محصولات کا ہدف 120 ارب کے رلیف پیکیج سے بھی زیادہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے حکومت پیٹرول، بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کرے گی۔شیری رحمان نے کہاکہ ملک میں مزید بحران اور مہنگائی کی سونامی آئے گی، عوام کو ریلیف تب ملے کا جب یہ نااہل حکومت گھر جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں