شہبازشریف

مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے، شہبازشریف

لاہور( گلف آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے۔

ٹویٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، پیٹرول، معیشت اور مہنگائی پر بس نہیں چل رہا تو استعفیٰ دینا عمران خان کے بس میں ہے، شہبازشریف استعفی لکھ کر عوام کو فوری ریلیف دیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ظلم کی یہ حکومت نہیں چل سکتی، چینی کے بعد پٹرول اور اس پر بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں