چوہدری محمد سرور

پنجاب بھر میں کثیر تعداد میں میٹھے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کر دیئے ہیں،چوہدری محمد سرور

پتوکی (گلف آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کثیر تعداد میں میٹھے پانی کے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کر دیئے گئے ہیں جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں ،پتوکی سمیت ضلع قصور کے ہر شہر اور گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے پلانٹ لگنے سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی ۔

پتوکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی اپنی حکومت بنائے ی اور ملک پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ان دو سالوں میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں گی اور قوم کو مہنگائی سے چھٹکارا ملے گا مزید کہا کہ کورونا وبا سے لڑنے والے فرنٹ پیج ڈاکٹر ،میڈیا ،نرس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچائیں اور دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں ہیں خطے میں امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل لازم ہوگا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان امن کیساتھ کھڑا ہے مضبوط افغانستان پوری دنیا کے مفادمیں ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتوکی کے علاقوں حبیب آباد ٹبی اور گہلن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاحی تقریبات کے موقع پر کیا اس موقع پر ایم این اے سردار محمد طالب حسن نکی ،ایم پی اے پیر مختار احمد کے علاوہ چیئرمین پنجاب آبِ پاک اتھارٹی ڈاکٹرشکیل احمد, اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور ،ایس ایچ او صدر پتوکی عبد المجید سمیت دیگر موقع پر موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں