ڈاکٹر شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سکھ کمیونٹی کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق سکھ کمیونٹی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو گولڈن ٹیمپل ماڈل کا تحفہ دیا تھا،

ڈاکٹر شہباز گل کو حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے دودہ کے دوران سکھ برادری نے تحفہ دیا ،گولڈن ٹیمپل کے ایک نایاب ماڈل کا کچھ حصہ سونے سے تیار کیا گیا، ڈاکٹر شہباز گل نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کے لئے کابینہ ڈویڑن کو خط ارسال کردیا ،معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے گزشتہ ہفتے کابینہ ڈویڑن کو خط ارسال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں