چینی

کراچی ریٹیل مارکیٹ میں 25 روپے کمی کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 125 ہوگئی

کراچی(گلف آن لائن)کراچی ریٹیل مارکیٹ میں 25 روپے کمی کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 125 ہوگئی جو گزشتہ روز 150 روپے فی کلو تک کی فروخت ہورہی تھی۔ہول سیلرز کے مطابق گزشتہ 3 روز میں ہول سیل مارکیٹ میں بھی 23 روپے کی کمی آئی جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 117 روپے فی کلو ہوگئی۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ کہا جارہا تھا کہ ٹریڈرز وافر مقدار میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کررہے ہیں.

سپلائی کم اور طلب زیادہ ہونے کے باعث چینی کی ہول سیل مارکیٹ میں قیمت 145 روپے فی کلو اور ریٹیل مارکیٹ میں قیمت 150 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی تھی تاہم حکومت کی جانب سے شوگر مافیا کے خلاف کاروائی کی گئی اور بڑی مقدار میں چینی برآمد کی گئی جس سے چینی کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں