لاہور بورڈ

لاہور بورڈ میں نویں جماعت کے 103 طلبا نے 100 فیصد نمبرز حاصل کر لئے

لاہور(گلف آن لائن) نویں جماعت کے امتحان میں نیا ریکارڈ, لاہور بورڈ میں نویں جماعت کے 103 طلبا نے 100 فیصد نمبرز حاصل کرلئے۔نویں جماعت میں 103 طلبا نے 505/505 نمبرز حاصل کر لیے۔ نویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 99.35 فیصد رہا ہے۔ امتحان میں 2 لاکھ 69 ہزار 493 طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ کووڈ پالیسی کے تحت لاہور بورڈ نے صرف 4 اختیاری مضامین کے پرچے لییہیں۔

قبل ازیں ڈیرہ غازی خان بورڈ کے 432 طلبا وطالبات نے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ بنا ڈالا تھا۔ لیہ پہلے نمبر ،مظفرگڑھ دوسرے ، ڈیرہ غازی خان تیسرے اور راجن پور چوتھے نمبر پر رہا۔ بورڈ میں 17 ہزار طلبا وطالبات کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں