سینیٹر شیری رحمان

حکومت کے اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے ارکان بھی اب ان ساتھ نہیں رہے،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے ارکان بھی اب ان ساتھ نہیں رہے،انتخابی نظام صرف ایک فرد یا جماعت کی مرضی سے تبدیل نہیں ہوگا، ای وی ایم پر تحریک انصاف کے علاوہ سب کو تحفظات ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کا دعوہ غلط ہے کہ ہم نے رابطہ کر کے اجلاس منسوخ کرنے کا کہا ہے، حکومت نے اتحادیوں کے الگ ہونے کے ڈر سے مشترکہ اجلاس منسوخ کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کسی سے اتفاق رائے پیدا نہیں کی، حکومت کے اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے ارکان بھی اب ان ساتھ نہیں رہے، انتخابی نظام صرف ایک فرد یا جماعت کی مرضی سے تبدیل نہیں ہوگا،ای وی ایم پر تحریک انصاف کے علاوہ سب کو تحفظات ہیں، مانگے تانگے کے اتحادی اب حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے، اجلاس منسوخ کرنے کا مطلب حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں اور وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں