سندھ ہائی کورٹ

نسلہ ٹاور متاثرین کے معاوضے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی(گلف آن لائن)نسلہ ٹاور متاثرین کے معاوضے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایم کیو ایم نے موقف اپنایاکہ سندھ حکومت نسلہ ٹاور متاثرین کو معاوضہ ادا کرے۔ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نسلہ ٹاور کے متاثرین سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ نسلہ ٹاور متاثرین کو سندھ حکومت کی جانب سے معاوضہ ملنا چاہئے۔

نسلہ ٹاور کو ایس بی سی اے نے تعمیر کی اجازات دی تھی۔ ایس بی سی اے ایسے پروجیکٹس کی کروڑوں کے فیس وصول کرتی ہے۔ لوگ ایسے مہنگی پراپرٹی لیں اور پھر پتہ چلے کے پراپرٹی غیر قانونی ہے تو لوگ کہاں جائیں گے۔لوگوں کا جو نقصان ہوا گھر گئے انہیں سندھ حکومت مارکیٹ ریٹ کے حساب سے رقم ادا کرے۔ اس بات کو آئندہ یقینی بنایا جائے کہ جو ادارے تعمیر کی اجازت دے اور وہ غیر قانونی نکلے تو وہ اس سرکاری ادارے کے ذمہ دار قرار دیا جائیں۔ جب گجرنالہ اور لیاری ندی کے لوگوں کو حکومت نے معاوضہ دیا تو نسلہ ٹاور سمیت دیگر پروجیکٹس کے متاثرین کو بھی حکومت واجبات ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں