لاہور(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ کی جانب سے ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ روکے جانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار روکنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سے مہنگائی کے اعدادوشمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوجائے گی، حکومت مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنے اور اپنی کرپشن کو بند کرے۔ انہوںنے کہاکہ آمرانہ ادوار میں بھی کبھی مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار کو عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی، وفاقی کابینہ ادارہ شماریات کے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار اعدادوشمار کو روکنے کے فیصلے کو واپس لے۔



