مصطفی قریشی

سلطان راہی کیساتھ محبت اوراحترام کارشتہ تھا،میں انہیںآغا جی کہہ کرمخاطب کرتا’مصطفی قریشی

لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ میراسلطان راہی مرحوم کے ساتھ انتہائی محبت اوراحترام کارشتہ تھا،میں انہیں احترام کی وجہ سے آغا جی کہہ کرمخاطب کرتاتھا۔ایک انٹرویو میں مصطفی قریشی نے کہاکہ سلطان راہی فلموں انتہائی بلندآوازمیں بولتے تھے اس لئے میں نے دھیمی آواز میں اور ٹھہرٹھہرکربولنے کااندازاپنایا جسے پسند کیا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ سلطان راہی مرحوم فلم انڈسٹری کے ماتھے کا جھومر تھا ،وہ انسان کی صورت میں بھی ہیرا تھا۔ انہوںنے کہا کہ میں نے سلطان راہی مرحوم کے ساتھ لا تعدادفلموں میں کام کیا اور ہم دونوں ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے تھے،وہ ایسا فنکار اورانسان تھاکہ ہرشخص کادل چاہتا تھاکہ اس کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں