مسرت جمشید چیمہ

جمشید اقبال چیمہ ، مسرت جمشید چیمہ کی درخواستوں پر سماعت کیلئے 2رکنی نیا بینچ تشکیل

لاہور (گلف آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے این اے 133سے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی درخواستوں پر سماعت کیلئے 2رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا ۔

جسٹس شجاع علی خان کی سربراہی میں جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل 2رکنی بینچ 15نومبر کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔درخواست گزار وں کی جانب سے مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ پیش ہونگے ۔

جمشید اقبال اور مسرت جمشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے اور ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست کررکھی ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس شاہد وحید کی جانب سے درخواست کی سماعت سے معذرت کے بعد بینچ تحلیل ہوگیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں