شازیہ مری

سید قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل پر رکھنا شرمناک عمل ہے ،شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سید قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل پر رکھنا شرمناک عمل ہے ۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ سید قائم علی شاہ بزرگ اور سینئر سیاست دان اور قابل احترام شخصیت ہیں، عمران خان مشکلات میں ہوں تو نیب تڑپ اٹھتا ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت آ چکا نیب کی وارداتیں کام نہیں آئیں گی ،وقت آ رہا ہے ہر کسی کو اپنے کئے کا حساب دینا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں