چیئرمین پیپلزپارٹی

قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ادا کررہی ہے جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا’ چیئرمین پیپلزپارٹی

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کم ہوتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا گھر جائیں، عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں ”میں کیا کروں”کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے، بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کہ پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی وژن اور نہ ہی کوئی منصوبہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ادا کررہی ہے جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں