احسن اقبال

پنجاب سمیت ہر جگہ تبدیلی لانے کے لیے جمہوری قوتوں کے ساتھ ہوں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ پنجاب سمیت ہر جگہ تبدیلی لانے کے لیے جمہوری قوتوں کے ساتھ ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے کہاکہ لانگ مارچ آخری آپشن ہوگا، ابھی پارلیمنٹ کے اندر فیصلے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی حکومت نہیں بلکہ مستقل حل کے لیے نئے الیکشن ضروری ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا جانا ٹھہر گیا ہے، آج گیا یا کل گیا، حکومت ناکام ہوچکی، لوگ تنگ آگئے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ اب حلیفوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، یہ حکومت جتنا وقت گزارے گی اتنی تباہی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں