سینیٹر شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا آٹے بحران پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے آٹے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کے لئے تیار رہے، تباہی سرکار کو پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ اب سردیوں میں لوگوں کے پاس نا گیس ہوگی، نہ ہی پکانے کے لئے آٹا، اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی۔ شیری رحمن نے کہاکہ کیا آٹے بحران کا الزام بھی اپوزیشن پر ڈالو گے؟ فلور ملز ایسوسی ایشن سراپا احتجاج ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ ملز کو کہا جا رہا ہے کہ وہ خود گندم خریدے، حکومت خود کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ حکومت بحران بنا کر کے مافیہ کے لئے مواقعے پیدا کر رہی ہے، پہلے ہی ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں